September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
افغانستان میں زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد 2300 سے زائد ہوگئی

افغانستان میں زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد 2300 سے زائد ہوگئی

افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ روز 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے میں مرنے والوں کی تعداد 2300سے زائد ہو گئی ہے

رپورٹ : روبینہ یاسمین

گزشتہ شب 7 اکتوبر 2023 کو ایک جانب حماس کے اسرائیل پر حملے کی خبروں پردنیا کی توجہ مر کوز تھی تب دوسری طرف افغانستان کے صوبے ہرات میں صبح 11 بجے آنے والے زلزلے (جس کی شدت 6.3 ریکارڈ ہوئی) میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہو ئے تھے

زلززلے کی تباہ کاریاں

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق

زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلومیٹر (25 میل) شمال مغرب میں تھا اور اس کے بعد 4.6 اور 6.3 شدت کے 7 آفٹر شاکس آئے

زلزلے کے پہلے جھٹکے کے بعد ہی لوگ بڑی تعداد میں عمارتوں سے باہر نکل آئے تھے

افغان حکام کے مطابق، زلزلے کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا

جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے

مرد، عورتیں اور بچے اونچی عمارتوں سے دور گلیوں میں ہی کھڑے رہے اور آفٹر شاکس کے بعد گھروں کو لوٹنے سے ہچکچا رہے ہیں

افغانستان میں زلزلہ مرنے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہوگئی

زلزلے کے باعث نیٹ ورک کنکشنز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں سے رابطہ نہیں ہوپارہا

 زلزلے سے درجنوں عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں اور امدادی کاموں کے درمیان

ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ متوقع ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے سے مٹی کے تودے گرنے اور منہدم عمارتوں کے نیچے

لوگوں کے پھنسنے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کی اطلاعات بھی دی گئی ہیں

افغانستان میں زلزلہ مرنے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہوگئی

ترجمان ڈپٹی گورنمنٹ نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں

زندہ جان اور غوریان اضلاع کے ہرات کے 12 دیہاتوں میں600 سے زائد گھر تباہ

اور 4200 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے

بدقسمتی سے زلزلے میں ہونے والی اموات بہت زیادہ ہیں اور زلزلے کے باعث ہرات کے خوفزدہ شہری سڑکوں پر موجود ہیں

یہ بھی پڑھیں

بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ضلع مستونگ میں دھماکے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان

غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری پاکستان سے ملک بدر

افغانستان میں زلزلہ مرنے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہوگئی

افغانستان کے بعد زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں

اس وقت محض چند گھنٹے گزرنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد2300سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں

واضح رہے اس سے قبل بھی گزشتہ سال2022جون میں افغانستان کے مشرقی حصے میں زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا

جسے دو دہائیوں کا سب سے خطرناک زلزلہ قرار دیا گیا تھا

اس میں کم از کم1ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 1500کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے

حا لیہ زلزلے کے نتیجے میں تباہی کا اندازہ اس وقت تک کرپانا بہت مشکل ہے

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×