اٹلی کے شہروینس میں سیاحوں کی بس
پل سےنیچے بجلی کے تاروں پر جا گری، جرمن اور یوکرینی
غیر ملکی سیاحوں اور دو بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں
(ویب ڈیسک)
مقامی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر وینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے بجلی کی تاروں پر گری
بعد ازاں رکاٹوں سے ٹکرا کر 30 میٹر مفاصلے پر ریلوے ٹریک پر آ گری
جس کے باعث بس میں آگ بھڑک اٹھی
ریسککیو حکام کے مطابق حادثے میں بس میں سوار جرمن اور یوکرینی غیر ملکی سیاحوں اور دو بچوں سمیت 21 افراد ہلاک جبکہ 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں
یہ بھی پڑھیں
چرچ کی چھت گرنے سے 10فراد ہلاک ہوگئے
فرانسں کے دارالحکومت پیرس میں کھٹملوں کے حملے
ضلع مستونگ میں دھماکے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان

وینس کے پریفیکٹ مشیل دی باری کے مطابق
ریلوے لائنوں کے قریب میسترے میں پیش آنے والے حادثے میں 15 افراد محفوظ رہے
وینس کا ایک ایسا مضافاتی علاقہ ہے جو Mestre
ایک پل کے ذریعے جڑا ہوا ہے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم
جارجیا میلونی نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ
بس کے حادثے کا سبب اچانک ڈرائیور کی طبیعت خراب ہو جانا ہے جائے واقعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں
اٹلی کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ
ریکسیو عملے کی جانب سے جائے حاد ثہ پر امدادی کاروائیاں تا حال جاری ہیں
بس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے
اسکائی اٹلی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب تک 18 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں
واضح رہے کہ حادثے کے بعد وینس میں سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے
