ملائشین باٹک ائیر لائن نے کراچی کے لیے اسپیشل ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ماہ اکتوبر سے براہ راست پر وازوں کا اعلان کردیا
کراچی ( رپوٹ روبینہ یاسمین ) باٹک ائیر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس سے مسافروں کی سفری سہولیات اور پروازو ں کے اوقات کار کو مزید آسان اور موزوں بنانے کا موقع پیدا ہوا ہے۔ اس اہم اقدام کے ساتھ ہی باٹک ائیر لائن نے کراچی تا کوالالمپور مضبوط تعلقات کی پرواز ماہ اکتوبر کے آغاز سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ائیر لائن کا اس اعلان سے پاکستانی مسافرین کو مزید سستے ہوائی سفر کا موقع ملتا ہے جو ان کی تعلیمی، کاروباری، اور سیاحتی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

باٹک ائیر کی کراچی تا کوالالمپور پروازیں
باٹک ائیر کے اعلامیے کے تحت، کراچی تا کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جو مسافروں کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، اور کوالالمپور کے درمیان سفری سہولیات فراہم کریں گی۔

باٹک ائیر لائن کی پروازوں کا شیڈول
پرواز او ڈی 135: ہر منگل، جمعرات، اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کوالالمپور سے کراچی پہنچے گی۔
پرواز او ڈی 136: رات پونے 9 بجے کوالالمپور سے کراچی کے لئے روانہ ہو گی۔

خصوصی اور پرکشش رعایت
ایک خوش آئند اور ترقی پسند قدم کی راہ میں، ائیر لائن نے اسٹوڈنٹس اور گروپ مسافروں کے لئے خصوصی پرکشش رعایت کا اعلان کیا ہے۔ ائیر لائن کا کہنا ہے کہ تعلیمی مقاصد کے لئے یا گروہ میں سفر کرنے والوں کو باٹک ائیر لائن میں خوش آمدید کہتے ہے۔

کراچی تا کوالالمپور پروازوں کا مقام
واضح رہے کہ باٹک ائیر لائن لاہور اور کوالالمپور کے درمیان پہلے ہی روزانہ براہ راست نان اسٹاپ پروازیں چلا رہی ہے، جو مسافروں کو اسلام آباد اور لاہور کے لئے مضبوط ، تیز اور بر وقت اپنے مقام تک پہنچانے کا سبب بن رہی ہے۔
