مسافر نے منشیات کو، پلاسٹر آف پیرس سے بنے جانوروں
کی شکل کے ڈیکوریشن پیس میں انتہائی مہارت سے چھپایا تھا
رپورٹ : روبینہ یاسمین
کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر کسٹمز، اے این ایف اور اے ایس ایف کے عملے نے دوران چیکنگ
کراچی سے شارجہ جانے والی بذریعہ ائر عریبیہ فلائٹ کلیم اللہ نامی مسافر کے سامان کیG9_547 نمبر
تفصیلی جانچ پڑتال کے نتیجے میں 2700 گرام چرس اور 1000 گرام میتھیمفیٹامائن منشیات برآمد کی ہے
با وثقوق ذرائع نے نمائندہ خصوصی روبینہ یاسمین کو
بتایا کہ، منشیات کی بین الاقوامی مالیت (56 ملین) پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ہے
مسافر کلیم اللہ نے منشیات کو پلاسٹر آف پیرس سے بنے
جانوروں کی شکل کے ڈیکوریشن پیس میں انتہائی مہارت سے چھپایا تھا
ملزم کلیم اللہ کو کسٹم اینڈ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے
مزید تفتیش کا عمل جاری ھے
: یہ بھی پڑ ھیں
معاملہ 20 کرورڑ سے زائد سگریٹ اور گٹکے کی اسمگلنگ کا
غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری پاکستان سے ملک بدر
