مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ غذائیت سے بھرپور کھانا جو
کبھی مغربی غذاوں سے بڑی حد تک غائب ہو گیا تھا
ابتدا میں یورپین لوگوں کی خوراک کا ایک اہم حصہ تھا
رپورٹ : روبینہ یاسمین
کیا آپ جانتے ہیں کہ قدیم یورپی باشندوں کی ابتائی خوراک میں کونسے کھانے شامل تھے؟ اگر نہیں تو اب
جان لیں کہ نئی دریافت اور تحقیق نے پرانے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ
دانتوں کی میل کچیل میں موجودباقیات کے محفوظ مالیکیولز کے تجزیہ کے دوران پتہ چلا ہے کہ
موجودہ دور کے بیشتر مغربی غذاؤں سے عملی طور پر غیر حاضر، سمندری گھاس پھوس (جھاڑ) اور
آبی پودے کبھی قدیم یورپی باشندوں کی ایک اہم غذا تھی
جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں منگل کو شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، آثار قدیمہ کے ریکارڈ میں
غذائیت سے بھرپور پودوں اور طحالب کے لیے اب تک اس پوشیدہ ذائقے کا پتہ لگانا مشکل تھا
اس سے پہلے جب محققین سمندری گھاس پھوس کے شواہد کو سامنے لائی، تو انہوں نے اس کی
موجودگی کو بطور ایندھن، خوراک کی لپیٹ یا کھاد کے طور پر بیان کیا تھا
اس سے پہلے کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ تقریباً 8,000 سال پہلے شروع کی جانے والی کھیتی باڑی نے
قدیم انسانوں کو بڑے پیمانے پر سمندری گھاس پھوس( بطور کھانا )چھوڑنے پرمجبور کیا
یورپ میں، 18ویں صدی تک، سمندری گھاس پھوس کو قحط کی خوراک سمجھا جاتا تھا یا
یہ صرف جانوروں کے کھانے کے لیے موزوں تھا
گلاسگو یونیورسٹی میں علم آثار قدیمہ کے پروفیسر، مطالعہ کے مصنف کیرن ہارڈی نے ایک بیان میں کہا
یہ یقینی طور پر ظاہر کرنے کے قابل ہونا بہت دلچسپ امر ہے کہ ہمارے یورپی لوگ
ماضی میں سمندری سوار اور دیگر مقامی میٹھے پانی کے پودوں کو ایک طویل عرصے تک بطور خوراک استعمال کرتے تھے
‘سمندر کے ساتھ ابتدائی غذائی تعلق’
ہارڈی اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف گلاسگو اور یونیورسٹی آف یارک کے ماہرین آثار قدیمہ کی
ایک ٹیم نے پورے یورپ میں 28 آثار قدیمہ کے مقامات پر دریافت کیے گئے 74 ابتدائی انسانوں کے
دانتوں کا معائنہ کیا جن میں سکاٹ لینڈ کے شمال، جنوبی اسپین اور لتھوانیا بھی شامل ہیں
اسپین اور لیتھوانیا میں مطالعہ کی غر ض سے جانچ کی گئی قدیم ترین سائٹیں 8,000 سال سے
زیادہ پرانی ہیں، جب کہ سب سے حالیہ تقریباً 2,000 سال پرانی تھیں
محققین 33 افراد کے 37 نمونوں میں دانتوں کے کیلکولس بیکٹیریل گن اور
کھانے کا ملبہ(جو وقت کے ساتھ دانتوں پر بنتا ہے)
میں قابل شناخت کیمیائی مارکر کا پتہ لگانے میں کامیاب رہے
اور ان میں سے، 26 نمونوں میں جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ سمندری گھاس پھوس یا
آبی پودے ان کی روزمرہ کا اہم حصہ تھےMenueخوراک
‘Dental plaque دانتوں پر جمنے والا میل کچیل’
بہت عام ہے اور ایک بار جب یہ تیار ہو جائےDental plaque ہارڈی نے وضاحت کی کہ دانتوں پر جمنے والا
تو اسے صرف کھرچ کر ہی ہٹایا جا سکتا ہے
یہ وہی ہے جسے دندان ساز صفائی کے عمل کے حصے کے طور پر کرتے ہیں
لیکن ماضی میں، یہ صرف دانتوں پر جمع ہوتا تھا، خاص طور پر دانت اور
مسوڑھوں کے درمیان چھوٹے فرق میں۔ یہ ماضی کے بیشتر آثار قدیمہ کے ڈھانچوں سے ملنے والے مواد پر بھی عام ہے
ہارڈی نے مزید کہا۔ “یہ ایسے مواد کے لیے یہ ایک جال کا کام کرتا ہے جو منہ میں آیا اور گزر گیا
چونکہ یہ منہ میں پایا جاتا ہے، اس لیے اس کے اندر پایا جانے والا تمام مواد غیر واضح طور پر
ادخال سے جڑا ہوا ہے
مطالعہ کے مطابق، سمندری گھاس پھوس، میٹھے پانی کے طحالب اور آبی پودوں میں ’’مختلف، غیر معمولی اور پیچیدہ نامیاتی کیمسٹری‘‘ ہے جس نے تین قسم کے نامیاتی مرکبات
لپڈز، امینو ایسڈز اور الکلپائرولز سے ’’انتہائی لچکدار بائیو مارکر‘‘ کے تحفظ اور کھوج میں مدد ملی
یہ بائیو مارکرز کا خاص مجموعہ ہے جو ہمیں سمندری گھاس پھوس اور آبی پودوں کی شناخت کرنے کی اجازت دیتا ہے‘‘۔
مطالعہ کے شریک مصنف اسٹیفن بکلی، جو کہ یارک یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ کے ایک ریسرچ فیلو
ہیں، نے ای میل کے ذریعے کہا۔ ’’دوسرے پودوں کے اپنے مخصوص بائیو مارکر ہوتے ہیں
لیکن وہ آثار قدیمہ کے تناظر میں طحالب مثال کے طور پر، (جیسے سمندری گھاس، ایک میکروالجی) کے مقابلے میں کم زندہ رہتے ہیں‘‘۔
اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ سمندری گھاس اور آبی پودوں کو کھایا گیا تھا
لیکن ضروری نہیں کہ تمام کھانوں کی مکمل تصویر حاصل کی جائے، جو کہ موجودہ ماحولیاتی حالات پر
منحصر ہو سکتی ہے۔‘‘ نمونوں کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ قدیم لوگ سرخ، سبز اور بھورے سمندری
گھاس پھوس اور میٹھے پانی کے مختلف قسم کے آبی پودے کھاتے تھے، یا کم از کم چباتے تھے
جیسے کہ پانی کی للی جیسی نسل سے پونڈ ویڈ اور پودوں کی اقسام۔۔۔
یہ بھی پڑھیں
چاند پر گھر بنانے کا عملی منصوبہ
چینی نوجوان ملازمت کیوں چھوڑ رہے ہیں
نایاب الیکٹرک بلیو ٹارنٹولا کی دریافت
Egyptian Blue مصری نیلا
کی دہشتJokerاسکاٹ لینڈ کے گاؤں میں
Sumo Wrestlers
بکلی نے کہا کہ ’’اس سے یقینی طور پر پتہ چلتا ہے کہ سمندری گھاس کے غذائی فوائد کو
ان قدیم آبادیوں نے کافی اچھی طرح سے سمجھا تھا اور انہوں نے سمندر کے ساتھ
اپنا غذائی تعلق برقرار رکھا‘‘۔

مطالعہ میں استعمال ہونے والی کچھ باقیات اسبسٹر چیمبرڈ کیرن میں پائی گئیں