September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
با کمال لوگ، لاجواب سروس کی پروازیں منسوخ

با کمال لوگ، لاجواب سروس کی پروازیں منسوخ

میں ایندھن کا بحرانPIAپاکستان کی قومی ائیر لائن

شدت اختیار کر گیا، فلائٹ آپریشن شدید متاثر، مزید27 پروایں منسوخ، مسافر پریشان

رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: پاکستان کی قومی ایئر لائن’’پی آئی اے‘‘میں ایندھن کی فراہمی کا بدترین بحران تا حال جاری ہے، آج بھی پی آئی اے کی مزید27 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں

قومی ائیر لائن کا مالی بحران شدت اختیا کر گیا ہے ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی بند ہوگئے ہیں

ایندھن اور مالی بحران کے باعث پی آئی اے کی کراچی سے لاہور، رحیم یارخان اورپشاور کی دو طرفہ 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں جبکہ کراچی سے ملتان، دبئی اوراسلام آباد کی6  پروازیں بھی منسوخ ہیں

ملتان سے جدہ اور القسیم ، 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ لاہور شارجہ، دبئی اور جدہ لاہور کی 4 پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں

اسلام آباد سے دبئی، دمام، مدینہ اور جدہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں

علاوہ ازیں، اسلام آباد سے ابوظہبی اور کوئٹہ کی 3 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ دبئی سے پشاور کی پرواز بھی منسوخ ہوگئی ہے

ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ آج پی آئی اے کی ساٹھ پروازیں شیڈول ہیں، 42 بیرون ملک اور 18 اندرون ملک شیڈولڈ پروازیں چلیں گی

ترجمان نے مزید کہا  کہ میسر فیول میں بیرون ملک آپریشن کو ترجیح بنیادوں پر جاری رکھا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں

باٹک ائیر لائن کا کراچی تا کوالالمپور براہ راست پروازوں کا اعلان

  واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر سے 20 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی تھیں

سے ایندھن کی فراہمی میں کمی کر دی گئی ہے (PSO)علاوہ ازیں پاکستان اسٹیٹ آئل

جس سے قومی ائیرلائن کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں ہیں

پاکستانی قومی ایئرلائن نے اکتوبر 12کو پاکستان اسٹیٹ آئل کو 2 کروڑ روپے کی PIA اور PSO

ادائیگی بھی کی تھی

کےمابین ایک معاہدہ بھی ہوا تھا جس کے تحتPSOاورPIAجبکہ17اکتوبر کو

پی آئی اے روزانہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی پی اسی او کو کرے گی، اسی حساب سے فیول کی فراہمی ہو گی

تاہم انتظامی مسائل اور ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے قومی ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×