September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
ماہ اگست میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کی بحالی کا عندیہ

ماہ اگست میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کی بحالی کا عندیہ

صنعتوں کے لیے پانی کی ضروریات اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا مکمل فعال ہونا ضروری ہے ۔ ناصر شاہ ، سعید غنی

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: وزیر توانائی و ترقیات و منصوبہ بندی سندھ ، سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی کے ساتھ ایس تھری منصوبے (S-III) کے تحت سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ون (TP-I) کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں محکمہ پی اینڈ ڈی کے کمیٹی روم میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ہے۔

اجلاس میں سندھ کے صوبائی وزراء کے علاوہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، ڈی جی پی پی یونٹ اسد ضامن ، سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ احمد علی صدیقی اور دیگر افسران بھی شریک تھے ۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ نے ایس تھری منصوبے کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اور کام کی رفتار کے حولے سے مشکلات و رکاوٹوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

وزیر توانائی اور پی اینڈ ڈی اور وزیر بلدیات نے اس موقع پر ہدایت کی کہ صنعتوں کو پانی کی ضروریات اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا چار سو ( 400 ) سے زائد ملیر گیلن سیوریج کا پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے سمندر میں روزانہ کی بنیاد پر پھینکا جارہا ہے جوکہ ساحل کو آلودہ کررہا ہے ساتھ ہی سمندری پانی کو بھی گندہ کر رہا ہے

انہوں نے مزید کہا یہ سیوریج کا پانی کہ سمندری حیات کیلئے ہیچری کا کام اور افزائش نسل کیلئے ضروری مینگروز کو بھی زہر آلود کررہا ہے اور سمندری حیات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیا سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا؟

سندھ کے صوبائی وزراء نے ہدایات دیں کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل فعال کرنے میں حائل تمام رکاوٹوں اور مشکلات کو فوری دور کیا جائے اور وزیراعلیٰ سندھ ، سید مراد علی شاہ کے احکامات کے تحت ماہ اگست میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل فعال کردیا جائے۔

اجلاس میں مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی کءی اور اس دوران اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ایس تھری منصوبے کی تکمیل سے تین ہزار پانچ سو ( 3500 ) سے زائد صنعتی یونٹس جن کو روزانہ چالیس ( 40 ) سے زائد ملین گیلن پانی کی ضرورت پڑتی ہے اس سے صنعتی ایریا کو فائدہ ہوگا اور انکے کافی حد تک مسائل حل ہوسکیں گے۔

اعلی سطح کے اجلاس میں یقین دلایا گیا کہ اگست کے آخر تک ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کو مکمل فعال کردیا جائے گا اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کی مکمل تکمیل کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×