تمام چاکنگ پوانٹس اور نالوں کی صفائی بھی کر لی گئی
ہے، کسی بھی ادارے کی جانب سے کوتاہی برداشت نہیں
کی جائے گی۔ سید جواد مظفر
کراچی: شہر کراچی کے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید جواد مظفر کی زیر صدارت مون سون کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں MPA نجم مرزا، قرة العین ،ADC-1 اجلاس میں زاھد جونیجو، اسسٹنٹ کمشنرز،چئیرمین، ایم
سیز، مختیارکار، واٹر بورڈ، سندھ سولڈ ویسٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ افسران نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سےمحکمہ موسمیات کی مون سون کی پیشنگوئی کے حوالے
سے ڈی سی کورنگی کو رپورٹ پیش کی۔





اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید جواد مظفر نے کہا محکمہ موسمیات کی جانب سے
مون سون کی پیشنگوئی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ
: یہ بھی پڑھیں
محکمہ ایکسائز نے2023سےجنوری2024 تک 82236 ملین روپے ٹیکس وصول کیا
منگولیا میں 20 لاکھ جانور ہلاک
الحمد اللہ ہمارا ہوم ورک مکمل ہے تمام چاکنگ پوانٹس اور نالوں کی صفائی بھی کر لی گئی ہے۔
مون سون کے حوالے سے ڈی سی آفس کورنگی میں رین ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے جو
رہے گا اور کسی بھی ناگہانی ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم سے فوری رابطہ کیا جائے۔
میں تمام اداروں کو پابند کرتا ہوں کہ وہ 24 گھنٹے اون بورڈ رہیں
کسی ادارے کی جانب سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔