September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
ٹانک اڈہ کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق

ٹانک اڈہ کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا

ویب ڈیسک

ڈی آئی خان: ٹانک اڈہ کے قریب پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد فائرنگ کی گھن گھرج بھی سنی گئی ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 20 افراد میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کر کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ٹانک اڈہ دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×