لیبیا سےکراچی پہنچنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی ظاہری علامات پائی گئی ہیں
رپورٹ: روبینہ یاسمین
کراچی: با وثوق ذرائع کا کہنا ہے منکی پاکس کی ظاہری علامات والے 3 مسافر آج لیبیا سےبراستہ مسقط عمان ائیر لائن کی پرواز سے کراچی ائیر پورٹ پہنچے ہیں
تینوں مسافروں کو منی پاکس کی علامات کے شک کی بنا پر نیپا پر واقع سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
: یہ بھی پڑھیں
ایک پر اسرار بیماریNipah Virus
مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل صبح تک رپورٹ آنے کے بعد واضح ہو جائے گاکہ تینوں مسافر منکی پاکس انفیکٹیڈ ہیں یا نہیں۔