April 15, 2026
Office no.47, 3rd floor، Building, Abdullah Haroon Road Saddar, Karachi, Pakistan Postal Code : 74400
گودام پر چھاپہ، 73 کروڑ روپے مالیت کی 850 ٹن کالی چائے ضبط
اہم اسٹوریز اہم خبریں پاپولر اسٹوریز کراچی جانِ من

گودام پر چھاپہ، 73 کروڑ روپے مالیت کی 850 ٹن کالی چائے ضبط

آزاد کشمیر کے لیے کالی چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے

غلط استعمال میں ملوث درآمد کنندگان کے خلاف کسٹمز

انٹیلیجنس کا بڑا کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک رپورٹ

کراچی : انٹیلیجنس معلومات کی روشنی میں کسٹمز انٹیلیجنس کراچی کے عملے نے ایک گودام پر

چھاپہ مار کر 73 کروڑ روپے مالیت کی 850 ٹن کالی چائے ضبط کرلی۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں کی گئی درآمدات میں 255 کروڑ روپے ٹیکس چوری کیا گیا۔

کسٹمز حکام نے واقع میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

:یہ بھی پڑھیں

سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والا مفرور ملزم آصف رزاق دینار پکڑا گیا

کسٹمز انٹیلیجنس کراچی کی جانب سے سسٹر انٹیلیجنس ایجنسی کے تعاون اور رہنمائی میں کی گئی

سخت کارروائی سے 255 کروڑ روپے کی چوری کی گئی رقم کی وصولی میں مدد ملے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×